سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران مالکان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کرنے کا اپنا حکم جاری رکھا۔ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے کہا کہ مرکزی حکومت 29 مارچ کو حکم کی صداقت پرحلف نامہ داخل کرے۔
عدالت نے صنعتی گروپوں اور مزدور تنظیموں کو تنخواہ کا معاملہ بات چیت کے ذریعہ سلجھانے کے لئے کہا۔ عدالت نے کہا کہ 54 دنوں کے لاک ڈاؤن کی مدت کی تنخواہ پر اتفاق نہ قائم ہو تو محکمہ لیبر کی مدد لی جائے۔ جسٹس نے اس معاملے پر سماعت کے لئے جولائی کے آخری ہفتے کی تاریخ مقرر کی ہے۔