رہائش اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعہ کے روز موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں اسمارٹ شہروں کی تیاری کا تخمینہ کرنے کے لئے 'اسمارٹ سٹی کلائمیٹ اسسمیٹ فارمیٹ' اور 'اسٹریٹ فار پیپل چیلنج' کا خاکہ جاری کیا۔
اسمارٹ سٹی کلائمیٹ اسسمیٹ فارمیٹ میں شہروں کی منصوبہ بندی، منصوبے پر عمل آوری اور سرمایہ کاری جیسے نکات شامل کیے گئے ہيں۔ فارمیٹ میں 28 اشارے موجود ہیں جو پانچ زمرے میں تقسیم ہیں۔ 'اسٹریٹس فار پیپل چیلنج' کا مقصد شہروں میں پیدل چلنے والوں کے لئے بہتر سہولیات تیار کرنا ہے۔