اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ووٹرلسٹ میں نام درج کرانے کا موقع - گوتم بدھ نگر

بھارتی الیکشن کمیشن یکم جنوری 2020 کو مدنظر رکھ کر ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے اسمبلی حلقوں کی انتخابی فہرست میں خصوصی نظرثانی مہم سے متعلق پروگرام کو آئندہ یکم اگست 2019 سے شروع کرےگا۔

ووٹرلسٹ میں نام درج کرانے کا موقع

By

Published : Jul 31, 2019, 6:59 PM IST

اس پروگرام کے تحت یکم اگست سے 31 اگست تک انتخابی فہرست میں رائے دہندگان ہر قسم کی غلطیوں کو درست کرا سکتے ہیں اور تمام ووٹرز نام، پتہ، ذات، تصاویر وغیرہ میں کوئی غلطی ہے تو وہ اسے اس مدت کے دوران درست کروا سکتے ہیں۔

ووٹروں کو اپنے نام اور پتوں میں غلطی کو درست کرانے کے لئے کسی مصدقہ شناخت کو فراہم کرانا ہوگا۔

یکم ستمبر 2019 سے 30 ستمبر 2019 تک بی ایل او (بوتھ لیول آفیسر) کی جانب سے اپنے اپنے علاقے میں جاکر توثیق اور تصدیق کا کام کیا جائے گا۔

جس میں تمام بی ایل او کی طرف سے ایسے ووٹروں کی فہرست تیار کی جائے گی جن کی عمر آئندہ یکم جنوری 2020 کو 18 سال مکمل ہو رہی ہے اور دیگر کسی وجوہات سے ان کا نام فہرست میں شامل نہیں ہو سکا تو اسے بھی درست کیا جائے گا۔

ساتھ ہی ایسے ووٹروں کی فہرست بھی بی ایل او کی طرف سے تیار کی جائے گی جو ووٹر اس وقت فراہم کردہ پتہ پر رہائش پذیر نہیں ہیں یا جن کی موت ہو چکی ہے۔ 16 ستمبر سے 15 اکتوبر تک بی ایل او(بوتھ لیول آفیسر) کی طرف سے تیار کی گئی تمام اطلاعات متعلقہ رجسٹریشن افسر کو فراہم کرتے ہوئے توثیقی کام کو یقینی بنایا جائےگا۔

15اکتوبر کو تمام پولنگ مراکز پر تیار کی گئی ووٹر فہرستوں کو اشاعت کیا جائے گا۔ جس سلسلے میں 15 اکتوبر سے 30 نومبر تک ووٹر اپنا اعتراض درج کراسکیں گے۔

مکمل کام کے لئے کمیشن کی ہدایات کے تحت میں 2 نومبر، 3 نومبر، 9 نومبر اور 10 نومبر کو مخصوص کیمپ لگا کر متعلقہ اعتراضات کو دور کیا جائے گا۔ تیار کی گئی تازہ ترین ووٹر لسٹ کو یکم جنوری سے 15 جنوری 2020 کے درمیان ہندوستانی الیکشن کمیشن کی طرف سے مقررہ تاریخ کو نشر کیا جائے گا۔

ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقے میں ہندوستانی الیکشن کمیشن کے پروگرام کو وسیع سطح پر مشتہر کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ تمام نئے رائے دہندگان ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرا سکیں اور جن ووٹروں کے نام پتے اور دیگر نقائص ہیں وہ اپنی غلطیوں کو درست کرا سکیں۔ تاکہ بھارت کی جمہوریت کو زیادہ مضبوط ،پائیدار اور مستحکم بنایا جاسکے اور تمام نئے ووٹروں کا نام ووٹر لسٹ میں درج ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details