اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صد سالہ سرسید یادگاری خطبہ کا اہتمام

سرسید اکیڈمی کے زیر اہتمام 'حکمرانی، سیاست اور عوامی اہلکاروں کی ذمہ داری' کے موضوع پر صد سالہ یادگاری خطبہ 2020 آن لائن کا اہتمام۔

By

Published : Sep 10, 2020, 3:20 AM IST

online Centenary year sir Syed memorial lecture 2020
صد سالہ سرسید یادگاری خطبہ کا اہتمام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں سرسید اکیڈمی کے زیر اہتمام 'حکمرانی، سیاست اور عوامی اہلکاروں کی ذمہ داری' کے موضوع پر صد سالہ یادگاری خطبہ 2020 آن لائن پیش کرتے ہوئے سابق جموں و کشمیر کے گورنر نریندر ناتھ ووہرا نے کہاکہ' ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے ملک میں اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خان جیسا دور اندیش رہنما تھا، وہ ایک عظیم اسکالر ہونے کے ساتھ ہی ایک ایسے وقت میں جب انگریز بھارت میں ہندو- مسلم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تو ایسے نازک وقت میں وہ بھارت میں ہندو-مسلم اتحاد کے علمبردار بھی رہے۔

صد سالہ سرسید یادگاری خطبہ کا اہتمام

نریندر ناتھ ووہرا نے کہا کہ 'حکمرانی (گورنینس) میں کامیابی کیلئے پوری طرح وقف اور ایماندار سیاسی قیادت اور اہل مستعد عوامی اہلکار دونوں درکار ہوتے ہیں'۔ انہوں نے سول سروسیز کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ' جوابدہی برقرار رکھنے کے لئے آئین کی سختی سے پیروی کرنا ضروری ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' مؤثر سیاسی اور عوامی خدمات کے لئے لازمی ہے کہ شفافیت اور مشاورت کے ساتھ کام کیا جائے اور حکمرانی میں ایکسیلینس کی ثقافت کو فروغ دیا جائے جس میں ایمانداری اور خدمات کی انجام دہی میں اعلی معیار کا خیال رکھا گیا ہو۔

اس صد سالہ تقریب کے موقع پر اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ' سنہ 1959 بیج کے آئی پی ایس افسر میں معزز مہمان خصوصی نریندر ناتھ ووہرا جموں و کشمیر کے بارہویں گورنر تھے۔انہوں نے ریاست میں دس برسوں تک کام کیا جو ایک بڑی حصولیابی ہے۔

یونیورسٹی کے پی آر او عمر سلیم پیرزادہ نے بتایاکہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر این این ووہرا نے صد سالہ سر سید یادگاری خطبہ 2020 آن لائن پیش کیا۔ سرسید اکیڈمی کے زیر اہتمام 'حکمرانی سیاست اور عوامی اہلکاروں کی ذمہ داری' کے موضوع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سرسید اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی نے انیسویں صدی کے عظیم مصلح، مؤرخ، فلسفی اور سول سروینٹ کے طور پر بانی علی گڑھ سرسید احمد خان کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:

'اے ایم یو انتظامیہ نے اولڈ بوائز فنڈ میں گڑبڑی کی خبر کو افواہ قرار دیا'

اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے اظہار تشکر پیش کیا جبکہ ڈاکٹر سید حسین حیدر نے نظامت کے فرائض انجام دییے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details