اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پرتاپ گڑھ: گولی لگنے سے ایک کی موت - فائرنگ میں گولی

اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ کے تھانہ انتوں علاقے کے بجھان گاوں میں گزشتہ روز مکان کے تنازعہ میں چاچا نے فائرنگ کرکے اپنے بھتیجے کی جان لے لی، جبکہ اس فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ۔

one person was killed and another was injured in the firing
فائرنگ میں گولی لگنے سے ایک کی موت ایک زخمی

By

Published : Jul 26, 2020, 2:26 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر ( میڈیا سیل ) سے جاری پریس ریلیز کے بموجب تھانہ انتوں علاقے کے بجھان گاوں میں ہفتہ کی شب رام کھلاون اور اس کے بھتیجوں سنجے اور منوج کے درمیان مکان کے معاملے میں جھگڑا ہوگیا تھا'۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ 'رام کھلاون (مدھیہ پردیش پولیس کے ایس ایس آئ عہدے سے سبکدوش ) نے اپنی لائسنسی بندوق سے اپنے بھتیجوں کو گولی مار دی، جس میں سنجئے کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ منوج زخمی ہو گیا'۔

مزید پڑھیں: کیا واقعی چکن کھانے سے کورونا وائرس پھیلتا ہے؟

منوج کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس ملزم رام کھلاون کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کر رہی ہے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے ضلع اسپتال بھیجا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details