امیتابھ بچن، اپنے والد کی لکھی ہوئی نظموں کے ساتھ تصویروں کا اشتراک کرتے رہتے ہیں۔ فادرس ڈے کے موقع پر امیتابھ بچن نے ہری ونش رائے بچن کے نام اپنی ایک شاندار نظم پیش کی ہے۔
فادرس ڈے کے موقع پر امیتابھ بچن نے والد کو یاد کیا - Amitabh Bachchan
بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے فادرس ڈے کے موقع پر اپنے والد اور ہندی کے بڑے شاعر ہری ونش رائے بچن کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نظم تحریر کی ہے۔
امیتابھ نے انسٹا گرام پر اپنی اور والد کی ایک فوٹو شیئر کی ہے، جو ملتی جلتی ہے۔ یہ ہری ونش رائے بچن کے بڑھاپے کی تصویر ہے اور اسی سے ملتی جلتی ایک تصویر امیتابھ بچن نے شیئر کی ہے۔
امیتابھ نے والد کو نذر کرتے ہوئے ایک خاص کویتا بھی لکھی ہے۔ تصویریں ان کی دھندلی پڑجاتی ہیں، یادیں، سورتیں ویسی ہی رہ جاتی ہیں، والد کے سورگ واس پہ جب شوک گرست بیٹھے تھے ہم، متر نے ہاتھ رکھ کر کہا، کیوں ایسے ہوتے ہو تم، بھاگیہ شالی ہو، بیتائیں ہیں 61 برس تم نے ان کے ساتھ، میں نے تو جانا ہی نہیں اٹھارہ ورشوں کے بعد پتا کا ہاتھ۔