عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تاہم مقامی ریاستی حکومتوں کی پالیسیز اور نقل و حمل کے ذرائع کی کمی کی وجہ سے ہزاروں مزدور پیدل ہی اپنی منزل پر پہنچ رہے ہیں۔
ایسی صورتحال میں ان کی پریشانیوں کے پیش نظر راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے قومی نائب صدر اوم پرکاش ماتھر نے وزیر داخلہ امت شاہ کو کچھ تجاویز دی ہیں۔
پی ایم کیئر فنڈ کے تئیں اوم ماتھر کا وزیر داخلہ کو خط ماتھر نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط بھی لکھا ہے، جس میں انہوں نے جو مہاجر مزدوروں کے لئے وزیر اعظم کیئر فنڈ سے ایک ہزار کروڑ کی رقم مختص ہے۔ ماتھر نے وہ رقم مزدوروں کو آسانی کے ساتھ ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے اسے استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔
ماتھر نے اپنے خط میں یہ بھی بتایا ہے کہ مرکزی حکومت اس وبا میں انسانیت کو بچانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ لیکن ہزاروں مزدور ریاستوں کے مابین پالیسی کی مخالفت کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور یہ لوگ بہت سی ریاستوں سے پیدل ہی اپنی منزل مقصود کے لیے نکل پڑے ہیں۔
ماتھر نے لکھا ہے کہ ملک بھر سے آئے ہوئے یہ مزدور ہمارے ہی کنبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں وزیر اعظم کیئر فنڈ سے مختص ایک ہزار کروڑ کی رقم مزدوروں کو ان کے گھر تک پہنچانے کے لیے استعمال میں لائی جائے۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ یہ سارا ذمہ خود اٹھائے تاکہ ریاستی سطح پر رکاوٹ نہ بنے۔
اس دوران اوم پرکاش ماتھر نے خود انحصاری بھارت مہم کے لئے 20 لاکھ کروڑ کے اعلان کردہ پیکیج کو بے مثال قرار دیا۔ ساتھ ہی وزارت داخلہ کے ذریعہ سی اے پی ایف کی کینٹین میں سب سے پہلے سودیشی کی پہل کرنے کے اقدام کا بھی خیرمقدم کیا۔