اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک کے عوام کو اوم برلا نے یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی - ملک کے عوام کو اوم برلا نے یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے یوم جمہوریہ سے قبل کی شام ملک کی عوام کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام کے لئے اچھی صحت، امن اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔

Om Berla congratulated all Indians
اوم برلا نے یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی

By

Published : Jan 25, 2020, 10:59 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:14 AM IST

لوک سبھا اسپیکر برلا نے اپنے پیغا م میں کہا کہ 'میں ملک کے تمام شہریوں کو یوم جمہوریہ کی نیک خواہشات دیتا ہوں'۔ اس دن بھارت کے آئین کو نافذ کیا جانا ایک تاریخی موقع تھا جس سے آزادی حاصل کرنے کا عمل مکمل ہوا اور ہمارا ملک صحیح معنوں میں خودمختار جمہوریہ بنا۔

انہوں نے کہا کہ'اس یوم جمہوریہ پر ہمارے جمہوریہ کے ذریعہ حاصل کی گئی حصولیابیوں اور اس کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں ملک کی بہتری اور اپنی ماتربھومی کو صحت مند، طاقتور اور خوشحال بنانے کے تئیں خود کو پھر سے عہد بند کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ قوم کی تعمیر مسلسل چلنے والا عمل ہے اور اس میں تعاون دینا ہر ایک شہری کا پہلا فرض ہے۔ ہمارے خوابوں کے نئے بھارت کی تعمیر کرنا اہل وطن کی ذمہ داری ہے اور ہم تمام کو اس سمت میں بغیر تھکے محنت کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں:پلوامہ میں انکاؤنٹر، تین عسکریت پسند ہلاک

اس موقع پر ہمیں سخت جدوجہد کے بعد حاصل ہوئی آزادی کے لئے ہمارے ملک کے لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ میں تمام کے لئے اچھی صحت، امن اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 10:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details