اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہردوئی میں ایک بزرگ کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور

تمہاری فائلوں میں گاؤں کا موسم گلابی ہے،یہ اعداد جھوٹے ہیں یہ دعوے کتابی ہیں، عدم گونڈوی کا یہ شعر ہردوئی کے معاشرے کی بھرپور عکاسی کررہا ہے۔

ہردوئی میں ایک بزرگ کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور
ہردوئی میں ایک بزرگ کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور

By

Published : Jan 18, 2020, 3:32 PM IST

اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک بزرگ کئی سالوں سے پیڑ کے نیچے رہ کر زندگی گذارنے پر مجبور ہے ۔رام گووند پاٹھک نامی 75 سالہ بزرگ کی یہ چار دیواری ہردوئی ضلع کی نئی بستی میں واقع ہے۔ انیس سو ساٹھ میں ان کے والد نے یہ جگہ خریدی تھی اور ایک مکان تعمیر کیا تھا لیکن زمانہ گذرنے کے ساتھ ساتھ مکان کی صرف دیواریں اور داخلہ کا دروازہ باقی رہ گیا ہے۔

ہردوئی میں ایک بزرگ کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور

رام گووند تین بھائی تھے جن میں سے دو بھائی اب شہر کے باہر رہتے ہیں صرف رام گووند ہیں اکیلے اس مکان میں تنہا زندگی گذار رہے ہیں۔ ان کے گھر میں پانی کے لئے نہ تو نل ہیں، استنجا کرنے کے لئے نا ہی بیت الخلاء ہے، اور نہ ہی رات گزارنے کے لیے سر کے اوپر چھت۔

حکومت کی طرف سے کئی اسکیمیں چلائی جاتی ہیں لیکن آج تک ان کے پاس کوئی اسکیم نہیں پہنچ سکی اور نہ ہی انہوں نے کسی

ABOUT THE AUTHOR

...view details