اجمیر کے کیسر گنج میں سمرا ٹ پرتھوی راج چوہان گورنمنٹ کالج کے داخلی دروازے کے باہر طلباء کے ایک گروپ نے اپنے اپنے سکوٹروں اورموٹر سائیکلوں کو علامتی طورپر رکشہ اور بیل گاڑیوں پررکھ کے کھینچ کر چلایا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
این ایس یو آئی کا پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ - hike in petrol and diesel prices
نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے راجستھان کے اجمیر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے تعلق سے مرکزی حکومت کے خلاف آج زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بعدازاں انہوں نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا جلانے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجود پولیس نےپتلا نہیں جلانے دیا ، جس کی وجہ سے طلباء اور پولیس کے مابین بحث ہوگئی۔ این ایس یوآئی کے ضلع صدر نوین سونی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے عوامی جذبات سے بھرے اس احتجاج کو کچلنے کی کوشش کی۔
اس کی پوری رپورٹ وزیر اعلی اشوک گہلوت کو بھیجی جائے گی۔ ساتھی ہی انہوں نے مرکزی حکومت کی اس بات پر تنقید کی کہ کورونا دور میں بھی مرکزی حکومت غریب عوام اور کسانوں کے مفاد کی فکر کئے بغیر پٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کررہی ہے جو ان کے ساتھ نا انصافی ہے۔