اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گئوکشی کے ملزمین پر این ایس اے کے تحت کارروائی

مدھیہ پردیش میں گئو کشی کے الزام میں تین افراد کے خلاف نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد یہ اس سلسلے میں پہلی کارروائی ہے۔

nsa

By

Published : Feb 6, 2019, 11:42 AM IST

Updated : Feb 7, 2019, 12:37 PM IST

ریاست کا کھنڈوا علاقہ بیحد حساس مانا جاتا ہے۔ موگھاٹ پولیس نے راہل عرف ندیم اور شکیل کو جمعہ کے روز کھارکیلی گاؤں سے گرفتار کیا تھا۔ تیسرا ملزم اعظم موقع سے فرار ہو گیا تھا، جسے پیر کے روز گرفتار کر لیا گیا۔

اس کی جانکاری کھنڈوا کے ایس پی سدھارتھ بہوگنا نے دی اور بتایا کہ ان ملزمین کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی ہوئی ہے۔

موگھاٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج موہن سنگور نے بتایا کہ راجو پر گئو کشی قانون سے متعلق اس سے قبل بھی کئی کیسز درج ہو چکے ہیں۔

گئو کشی سے متعلق پولیس کو اطلاع ملی تھی۔ پولیس کو موقعے پر ذبح کی گئی گائے کے حصے ملے تھے اور بھاگنے کی کوشش کر رہے ندیم اور شکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزمین کے خلاف پروہبیشن آف سلاٹر ایکٹ کے سیکشن 4،6 اور 9 کے تحت کیس درج کر لیا۔

اس سلسلے میں ایس پی کی سفارش پر ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ان تمام ملزمین پر این ایس اے لگایا ہے۔

غورطلب ہے کہ کانگریس حکومت آنے کے بعد پہلی دفعہ ایسی کارروائی ہوئی ہے۔

بتا دیں کہ این ایس اے کے تحت ملزمین کو طویل عرصے تک کسٹڈی میں رکھنے کی سہولت ملتی ہے۔

اس سلسلے مین تھانہ انچارج نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزمین دودھ کے کنٹینر میں ممنوعہ جانور کا گوشت لے جایا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی کا بھی خدشہ تھا، لیکن تیسرے ملزم کی گرفتاری سے حالات قابو میں آ گئے۔

Last Updated : Feb 7, 2019, 12:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details