قومی سلامتی کے مشیر اجیل ڈوال نے اعلی افسران کے ساتھ بھارت چین سرحد پر تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
زرائع کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج ایک اعلی سطحی اجلاس بلائیں گے، اس دوران سرحد پر تازہ صورتحال کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لداخ میں چوشول کے قریب چینی فوج نے دراندازی کی کوشش کی۔
بھارتی فوج کے ذرائع نے بتایا 'پینگونگ جھیل کے جنوبی کنارے پر صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لئے چشول میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ بھارتی فوج کے بریگیڈ کمانڈر کی بات چیت جاری ہے۔
آرمی کے ترجمان کرنل امان آنند نے کہا '29/30 اگست کی رات پی ایل اے کے فوجیوں نے مشرقی لداخ میں جاری تعطل کے دوران فوجی اور سفارتی مصروفیات کے پیش نظر گذشتہ اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیے
بارہمولہ: گرینیڈ حملے کے ایک دن بعد دو افراد گرفتار
واضح رہے کہ چینی فوج کی طرف سے فنگر ایریا، وادی گلوان، ہاٹ اسپرنگس اور کانگرنگ نالا سمیت متعدد علاقوں میں بدعنوانیوں پر بھارت اور چین کے دوران اپریل سے کشیدگی جاری ہے۔