اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این آر سی معاملہ: سماعت 23 جولائی کو

مرکزی اور آسام حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے این آر سی پروسیس کو پورا کرنے کی ڈیڈ لائن 31 جولائی میں توسیع کرنے کی گزارش کی ہے۔

nrc-sc-to-hear-on-final-list-of-nrc-on-23-july

By

Published : Jul 19, 2019, 11:56 AM IST


سپریم کورٹ این آر سی کی حتمی فہرست کے معاملے میں مرکزی اور آسام حکومت کی جانب سے دائر کی گئی عرضی پر اب 23 جولائی کو سماعت کرے گی۔

اس سے قبل 16 جولائی کو سپریم کورٹ نے مرکزی اور آسام حکومت کی جانب سے دائر کی گئی عرضی پر فوری سماعت سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا وہ اس پر غور و فکر کرے گا۔

مرکزی اور ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے این آر سی پروسیس کو پورا کرنے کی ڈیڈ لائن 31 جولائی میں توسیع کرنے کی گزارش کی تھی، لیکن سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے انکار سے کر دیا۔

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آسام کے لیے این آر سی پروسیس کو پورا کرنے کی ڈیڈ لائن 31 جولائی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

اس کے قبل سپریم کورٹ نے ریاستی اور مرکزی حکومت، این آر سی کوآرڈینٹر اور الیکشن کمشن کو کو حکم دیا تھا کہ این آر سی کا پروسیس سست روی کا شکار نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details