گذشتہ 10 مہینوں کے لمبے عرصے کے بعد جموں سری نگر قومی شاہراہ پر دونوں جانب سے چھوٹی گاڑیوں کی آمد و رفت کو بحال کر دیا گیا ہے۔
اب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیاں دونوں طرف سے گذریں گی ٹریفک افسر کا کہنا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کو دونوں جانب سے جبکہ بڑی گاڑیوں کو ابھی بھی ایک ہی جانب سے گذرنا ہوگا۔ گذشتہ برس 5 اکتوبر سنہ 2018 سے اس شاہ راہ کو زبردست ٹریفک کی وجہ سے ایک طرف سے روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ کو وسیع کرنے کی غرض سے ٹریفک متاثر ہوتا تھا لیکن اب اسے درست کرنے کا کام جاری ہے۔
امرناتھ یاترا کو کسی بھی طرح کی پریشانی سے پاک رہنے کی امید جتائی گئی ہے۔
قومی شاہ راہ کو دونوں جانب سے کھولے جانے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں میں بھی خوشی کی لہر ہے۔