ریاستی انتخابی افسر وینکٹیشور لو نے یہاں بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی مہاراج گنج ،گورکھپور ،کشی نگر،دیوریا ،بانس گاؤں (درج فہرست ذات)،گھوسی،سلیم پور،بلیا،غازی پور،چندولی،وارانسی،مرزاپور اور رابرٹس گنج(درج فہرست ذات) لوک سبھا پارلیمانی حلقوں میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائےگا۔ان 13لوک سبھا حلقوں میں 29اپریل تک پرچہ نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں پرچہ نامزدگی کی جانچ 30اپریل کو کی جائے گی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ دو مئی شام تین بجے سے پہلے مقرر کی گئی ہے ،جس کے بعد امیدواروں کی آخری فہرست جاری کردی جائےگی۔ان علاقوں میں ووٹنگ 19مئی کو ہوگی۔