اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پرینکا گاندھی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی نوٹس - Priyanka gandhi to vacate bangalow

مرکزی حکومت نے کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کو راجدھانی میں سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک مہینے کا وقت دیا ہے۔

پرینکا گاندھی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے نوٹس
پرینکا گاندھی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے نوٹسپرینکا گاندھی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے نوٹس

By

Published : Jul 1, 2020, 10:27 PM IST

Updated : Jul 1, 2020, 10:34 PM IST

مرکزی وزارت رہائش و شہری امور نے بدھ کو یہاں نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے محترمہ پرینکا گاندھی کی خصوصی سیکورٹی ایس پی جی واپس لے لی ہے اس لئے ان کو رہائش گاہ الاٹ کرنے کی بنیاد ختم ہوگئی ہے۔

نوٹس میں کہاگیا ہے کہ محترمہ پرینکا گاندھی کی رہائش گاہ کا الاٹمنٹ یکم جولائی کو رد کردیا گیا ہے اور ایک مہینے تک مکان میں رہنےکی چھوٹ دی گئی ہے، نوٹس کے مطابق یکم اگست 2020 کے بعد بھی الاٹ کئے گئے مکان میں رہنے پر نقصانات اور کرایہ کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اس واقعہ پر مرکزی حکومت پر سخت رخ اپناتے ہوئے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حکم کو فوری واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کی سیکوریٹی اور حفاظت کے لیے انہیں ایس پی جی کور بھی مہیا کی جائے۔

پرینکا گاندھی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے نوٹس

انہوں نے مرکزی حکومت کے موقف کہ ان کا ایس پی جی کور ہٹالیا گیا ہے اس لیے انہیں سرکاری مکان خالی کرنا ہوگا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاندھی خاندان کی ایک ممبر ہیں اور انہیں سیکوریٹی خدشات لاحق ہیں اس لیے انہیں ایس پی جی کور دوبارہ مہیا کیا جانا چاہئے۔

Last Updated : Jul 1, 2020, 10:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details