جسٹس راجیو شکادھر کی بینچ نے دہلی پولیس کو 22 جون تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
صفورہ زرگر نے 4 جون2020 کو دہلی میں پٹیالہ ہاؤس عدالت کی جانب سے صفورہ زرگر کی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔
صفورا زرگر کی ضمانت کے سلسلے میں دہلی پولیس کو نوٹس صفورہ زرگر نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں رجوع کیا ہے۔
سماعت کے دوران صفورہ زرگر کی جانب سے کہا گیا کہ وہ 21 ہفتوں کی حاملہ ہے اور اس کے علاوہ وہ پولیسیسٹک انڈاشی سنڈروم کی بیماری میں مبتلا ہے۔
دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے زرگر کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اشتعال انگیز تقریر کی ہے۔
صفورہ زرگر عدالتی تحویل میں ہیں۔ گزشتہ 26 مئی کو عدالت نے صفورہ زرگر کی عدالتی تحویل میں 25 جون تک توسیع کردی ہے۔
زرگر پر الزام ہے کہ انہوں نے شمال مشرقی دہلی کے جعفرآباد علاقے میں مظاہرین کو تشدد پر اُکسایا تھا۔
پولیس کے مطابق وہ 22 فروری کی درمیانی شب میں خواتین شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے بیٹھ گئیں۔