نوئیڈا: خوشحال فیملی ڈے کا اہتمام، خاندانی منصوبہ بندی پر زور گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری نے جمعرات کے روز ضلع کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) بھنگل میں خوش حال فیملی ڈے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کو چھوٹے کنبے اور خوش حال خاندان کی اہمیت بتائی۔ سی ایم او نے یہ بھی بتایا کہ کورونا ویکسین کا کوئی منفی اثر نہیں پڑتا ہے۔ تیسرا خوش حال فیملی ڈے ڈسٹرکٹ اسپتال سمیت تمام کمیونٹی اور پرائمری ہیلتھ سینٹرز اور ہیلتھ اینڈ ویلینس سنٹر میں خوش حال فیملی ڈے منایا گیا۔
بھوگل کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں ماہر امراض نسواں، ڈاکٹر میرا پاٹھک نے فیملی ڈے پر ای ٹی وی بھارت سے بات کی بھوگل کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر میرا پاٹھک نے بتایا کہ خوش حال فیملی ڈے پر وہ سی ایچ ایس میں آنے والے تمام مریضوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے کچھ فارمولے اور ذرائع اپنانے کے لئے راضی کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ وہ ان کی ضروریات کے مطابق ان کو مشورہ دیتی ہیں اور انہیں خاندانی منصوبہ بندی کے وسائل مہیا کراتی ہے۔
نوئیڈا: خوشحال فیملی ڈے کا اہتمام، خاندانی منصوبہ بندی پر زور ضلع نوئیڈا کے ضلعی منصوبہ بندی کی ماہر نے بتایا کہ خوش حال فیملی ڈے پر ضلع میں 60 خواتین نسبندی کے عمل سے گزریں جبکہ خاندانی منصوبہ بندی کے مستقل ذرائع کو اپناتے ہوئے 30 خواتین نے مانع حمل انجیکشن کے عارضی ذرائع اختیار کیے۔
نوئیڈا: خوشحال فیملی ڈے کا اہتمام، خاندانی منصوبہ بندی پر زور اہم بات یہ ہے کہ بیداری اور خاندانی منصوبہ بندی کی قبولیت کو بڑھانے کے لئے حکومت کی ہدایت پر اب ہر مہینے کی 21 تاریخ کو ہیپی فیملی ڈے منایا جارہا ہے، جہاں جوڑے کو ان کی ضرورت کے مطابق خاندانی منصوبہ بندی اور صلاح و مشورے دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات، زچگی اور بچوں کی اموات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
بھوگل کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں ماہر امراض نسواں، ڈاکٹر میرا پاٹھک نے فیملی ڈے پر ای ٹی وی بھارت سے بات کی