اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اس سے بڑی خوشی بھلا اور کیا ہوگی: نرملا بنرجی

بنرجی نے کولکاتا کے ساؤتھ پوائنٹ اسکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1981میں پریڈنسی کالج میں گریجویشن کیا۔1983 میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے ایم اے کرنے کے بعد 1988میں ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی

اس سے بڑی خوشی بھلا اور کیا ہوگی: نرملا بنرجی

By

Published : Oct 15, 2019, 3:10 AM IST

معیشت میں مشترکہ طور پر نوبل انعام حاصل کرنے والےابھیجیت ونایک بنرجی کی والدہ نرملا بنرجی نے کہا ہے کہ میں بہت ہی زیادہ خوش ہوں اور یہ لمحہ پورے خاندان کے لیے خوشی اور فخر کا ہے۔

اس سے بڑی خوشی بھلا اور کیا ہوگی: نرملا بنرجی

بنرجی نے کولکاتا کے ساؤتھ پوائنٹ اسکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ابھیجیت بنرجی نے 1981میں پریڈنسی کالج میں گریجویشن کیا۔1983 میں انہوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے ایم اے کیا جسکے بعد انہوں نے 1988میں ہارورڈ یونیورسٹی سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔

کولکاتا میں پیدا ہونے والے 58 سالہ ابھیجیت ونایک بنرجی اس وقت معاشیات کےپروفیسر ہیں۔

مزید پڑھیں:ابھیجیت بنرجی چھٹے نوبل انعام یافتہ ہیں جن کا تعلق کلکتہ سے ہے

اس موقعے پر جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ کی ان سے بات چیت ہوئی تو انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی، میرے چھوٹے بیٹے جو دہلی میں رہتا ہے انہوں نے مجھے کہا جس کے بعد میں نے ٹی وی میں دیکھا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details