اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوم جمہوریہ تقریب واگھہ اٹاری سرحد پر منعقد نہیں کی جائے گی - بیٹنگ ریٹریٹ' تقریب

رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر یوم جمہوریہ کی تقریب واگھہ اٹاری سرحد پر منعقد نہیں کی جائے گی اور نہ کسی کو بھی وہاں جانے کی اجازت ہوگی۔

یوم جمہوریہ تقریب واگھہ اٹاری سرحد پر منعقد نہیں کی جائے گی

By

Published : Jan 18, 2021, 5:18 PM IST

بارڈر سیکیورٹی فورسز کے مطابق رواں برس واگھہ اٹاری سرحد پر 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر'بیٹنگ ریٹریٹ' تقریب (Beating Retreat Ceremony) کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے خدشات کے سبب یوم جمہوریہ کے موقع پر واگھہ اٹاری سرحد پر کسی طرح کی کوئی بھی تقریب منعد نہیں کی جائے گی۔ ساتھ ہی کووڈ-19 وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے کسی کو بھی یہاں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ روزانہ شیڈیول کے مطابق ہی اس دن پرچم کشائی کی جائے گی۔

آپ کو بتادیں کہ' گذشتہ برس بھی یہاں خصوصی تقریبات کے موقع پر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اُس دوران 'بی ایس ایف' نے اپنے سولہ اہلکاروں کے ساتھ ہی پروگرام کیا تھا۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ ایک نجی ایپ ہے، اگر پریشانی ہو تو استعمال نہ کریں: دہلی ہائی کورٹ

'بیٹنگ ریٹریٹ' تقریب (Beating Retreat Ceremony) کا آغاز واگھہ اٹاری سرحد پر سنہ 1959 میں خیر سگالی کے طور پر کیا گیا تھا۔ سرحد پر پرچم کی رسومات کا اہتمام کرنا روزانہ کی فوجی مشق ہے، جسے پچھلے ساٹھ برسوں سے بھارت اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز انجام دیتے آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details