کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظز پورے ملک میں 21 روز لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ جہاں کورنا وائرس کے قہر سے دو چار ہے، وہیں کورونا وائرس کی کڑی کو توڑنے کے لیے سوشل ڈسٹنسنگ ہی کارگر چیز ہے۔ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے کانکیر کے دیہی علاقے کی ایک بازار پہنچ کر دیکھا تو محکمہ صحت کی گائڈ لائن کو لوگ نظر انداز کرتے نظر آئے۔
کانکیر کے دیہی علاقوں میں لوگ اپنے گھروں کا سامان لینے کے لیے ہفتہ وار بازار پر ہی منحصر ہیں۔ لیکن جب یہاں بازار میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے پہنچ کر دیکھا تو یہاں لوگ محکمہ صحت ہدایت کو نظر انداز کرتے نظر آئے۔ لوگ بنا ماسک لگائے سوشل ڈسٹنسنگ کی خلاف ورضی کرتے نظر آئے۔