اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دھن تیرس کے موقع پر بازار میں سناٹا - no shopping

ہندو مذہب کا مقدس تہوار دیوالی کی آمد ہے، دیوالی سے ایک روز قبل دھنتیرس کے موقع پر کچھ نئی چیز خریدنا شبھ مانا جاتا ہے مگر اس بار دھنتیرس کے موقع پر مختلف چوک چوراہوں اور بازار میں زیادہ چہل پہل دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

دھنتیرس کے موقع پر بازار سناٹا
دھنتیرس کے موقع پر بازار سناٹا

By

Published : Nov 12, 2020, 9:34 PM IST

ایسے موقع پر مختلف کمپنیوں کی جانب سے سامان خریداری پر خصوصی رعایت بھی دی جاتی ہے۔ بازار میں الیکٹرانک آلات، فریزر، واشنگ مشین، موبائل، اسٹیل کے برتن وغیرہ کے دکانیں سج دھج کر تیار ہیں۔ دکاندار گراہک کے انتظار میں ہے، مگر کسی کسی دکان پر چند لوگ ہی خریداری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

دھنتیرس کے موقع پر بازار سناٹا

سامان خریداری کے لئے آئی پریا جھا نے کہا کہ دھنتیرس میں ہم لوگ لکشمی دیوی کی پوجا کرتے ہیں، اس دن کچھ نہ کچھ نئی چیز خریداری کرتے ہیں، یہ روایت عرصہ دراز سے چلی آ رہی ہے۔ مگر اس بار بازار میں لوگ کم دکھائی دے رہے ہیں۔

اس کی وجہ لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن کے سبب لوگوں کے جیب میں پیسے نہیں ہیں، پھر بھی ہم لوگ روایت کے مطابق حسب صلاحیت کچھ نہ کچھ خریداری کے لئے نکلے ہیں۔ کچھ چھوٹی موٹی چیزیں خرید کر واپس ہو جائیں گے۔

وہیں دکاندار شاہد رضا نے کہا کہ اس مرتبہ بازار بالکل ٹھنڈا ہے، گزشتہ سال لوگوں نے بڑھ چڑھ خریداری کی تھی۔ وجہ بتاتے ہوئے شاہد رضا کہتے ہیں ایک تو لاک ڈاؤن اور پھر ابھی اختتام پذیر ہوئے انتخاب کی وجہ سے لوگوں کی جیب میں روپے نہیں ہیں۔ ہم لوگ سال بھر آج کے دن کا انتظار کرتے ہیں مگر بازار سناٹا ہونے سے مایوس ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details