اردو

urdu

'تبت میں بھارت کو نقصان پہنچانے والا کوئی کام نہیں'

چین نے بھارت کو یقین دلایا ہے کہ وہ تبت اور دیگر علاقوں میں باندھوں سے متعلق اس طرح کا کوئی تعمیراتی کام نہیں کرے گا جس سے بھارت میں سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کا خدشہ ہو۔

By

Published : Aug 27, 2019, 2:38 PM IST

Published : Aug 27, 2019, 2:38 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:23 AM IST

'تبت میں بھارت کو نقصان پہنچانے والا کوئی کام نہیں'

چین میں بین الاقوامی تعاون، سائنس اور ٹیکنولوجی محکمے کے افسر ڈاکٹر وائی یو شنگجون نے یہاں بھارتی صحافیوں کی ایک ٹیم سے کہا کہ 'ہمارے بھارتی دوست بے فکر رہیں۔ تبت میں جو بھی ہورہا ہے وہ سماجی - اقتصادی ترقی کے لیے اور لوگوں کی بھلائی کے لیے ہو رہا ہے'۔

انہوں نے یہ واضح کیا کہ تبت علاقے میں پانی کی سپلائی کسی دیگر مقصدسے نہیں بلکہ ان تبتی لوگوں کو زندہ رکھنے کےلیے ہورہی ہے جو بہت ہی مشکلات اور بغیر کسی ترقی کےاپنا زندگی وہاں بسر کررہے ہیں۔

شنگجون نے کہا کہ 'چین نے ہمیشہ ہی بجلی منصوبوں کے سلسلے میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے'۔

انہوں نےکہا کہ ان علاقوں میں پن بجلی منصوبوں سے متعلق جو بھی ترقی ہورہی ہے وہ تبتی لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details