اردو

urdu

By

Published : Apr 9, 2020, 9:23 PM IST

ETV Bharat / bharat

'پالتو جانوروں سے کوروناوائرس کے ثبوت نہیں'

عالمی ادارہ صحت نے دعویٰ کیا کہ پالنے والے جانوروں میں کوروناوائرس کے انفیکشن کے ثبوت اب ظاہر نہیں ہوئے ہیں۔

پالتو جانوروں سے کوروناوائرس کے ثبوت نہیں
پالتو جانوروں سے کوروناوائرس کے ثبوت نہیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے آج کہا ہے گھروں میں رہنے والے پالتو جانوروں سے کورونا وائرس 'كووڈ 19' کے انفیکشن کے اب تک کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے کوروناوائرس پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں تنظیم کی تکنیکی سربراہ ڈاکٹر ماریا وین كارخوو نے ایک سوال کے جواب میں بتایا۔

عالمی ادارہ صحت نے دعویٰ کیا کہ پالنے والے جانوروں میں کوروناوائرس کے انفیکشن کے ثبوت اب ظاہر نہیں ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ انسانوں سے پالتو جانوروں کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے ثبوت ملے ہیں، لیکن ان سے انفیکشن ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پازیٹو مریضوں سے ان کے گھر کے پالتو جانوروں کے متاثر ہونے کی ہمیں اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ میں دو کتے اور بیلجئیم میں ایک بلی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔

وہیں نیویارک کے چڑیا گھر میں ایک شیرنی گزشتہ دنوں متاثرہ ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 'پالتو جانور کس طرح متاثر ہوتے ہیں اس کے بارے میں بہت سے گروپ تحقیق کررہے ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ'چین کے شہر ووہان میں بلیوں پر ایک سروے سے پتہ چلا کہ وہ کوروناوائرس سے متاثر ہوسکتی ہیں، لیکن پالتو جانوروں سے انسانوں تک وبا پہنچنے کے اب تک کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں'۔

ڈبلیو ایچ او ہیلتھ پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر میكائیل جے ریان نے کہا کہ لوگ پالتو جانوروں سے انفیکشن کے امکانات کے پیش نظر فکرمند ہیں لیکن اب تک ان کے وائرس پھیلانے کے ثبوت نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ لوگوں کو اچھا برتاؤ بنائے رکھنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details