اردو

urdu

حادثہ کے شکار طیارہ کے دونوں پائلٹوں کا کوئی سراغ نہیں

روسی وزارت دفاع کے حادثہ کا شکار ایس یو 25 یوبی طیارہ کے دونوں پائلٹوں کا ابھی تک کوئی سرغ نہیں مل پایا ہے۔

By

Published : Sep 4, 2019, 3:13 PM IST

Published : Sep 4, 2019, 3:13 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:15 AM IST

دونوں پائلٹوں کا کوئی سراغ نہیں

ایسا خیال کیا جارہا ہے طیارے حادثے میں ان کی موت ہو گئی، جن کی لاشیں ہوائی جہاز کے کیبن میں ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ جہاز روس کے جنوبی علاقے استاؤروپول میں ایک تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

جہاز ایک ویران علاقے میں گر کر تباہ ہوا، اور اس دوران اس کے زمین سے ٹکرانے کے بعد اس میں شدید دھماکہ ہوا جس سے جہاز کے پڑخچے اڑ گئے۔

علاقائی ایمرجنسی سروس کے ایک نمائندے نے بتایا کہ ایس یو 25 یوبی طیارے کے پائلٹز کا کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے، خدشہ ہے کہ حادثہ میں دونوں پائلٹوں کی موت ہو گئی ہے اور ان کی لاشیں ہوائی جہاز کے کیبن میں ہی ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے شکار طیارے زمین میں نصف دھنس گیا تھا، اسپیشل کمیشن کے عملہ کے پہنچنے پر جلد سے جلد اس سے باہر نکالنے کا کام شروع کیا جائے گا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details