پندرہ جون کو دہلی میں منعقد نیتی آیوگ کی میٹنگ میں نتیش کمار نے بہار کے لیے خصوصی درجے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بہار میں شرح پیدائش زیادہ ہے، جبکہ فی کس آمدنی کم ہے، خصوصی موقف سے بہار میں خانگی کی شرح میں اضافہ ہوگا۔
بہار کی حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ نے سن 2017 میں این ڈی اے میں دوبارہ شامل ہوگئی تھی جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں خصوصی راشٹریہ جنتا دل کی جانب سے اس پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ بہار کے لیے خصوصی درجہ حاصل کرے۔
نتیش کمار نے اس سے پہلے بھی یہ مطالبہ کیا تھا لیکن اس بار اس مطالبہ میں مزید شدت آئی ہے۔ جس کی ایک وجہ مرکز میں بی جے پی کا دوبارہ اقتدار میں آنا ہے۔
اس مطالبہ سے بی جے پی میں ناراضگی پائی جاتی ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ مطالبہ ایسے وقت کیا گیا جب چند دن قبل ہی جے ڈی یو کے نائب صدر پرشانت کشور نے ممتا بنرجی کے لیے 2021 میں اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے لیے معاہدہ کیا ہے۔