اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فضائی حملے کا کریڈیٹ کسی کو نہیں لینا چاہیے:گڈکری

مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری اکثر اپنے بیانات کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے ایک ایسا بیان دیا ہےجو موضوع بحث ہے۔

By

Published : Mar 26, 2019, 8:31 AM IST

Nitin Gadkari

پاکستان کے بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے حملے کی کارروائی پر انہوں نے کہا کہ اسے عام انتخابات سے نہیں جوڑا جانا چاہیئے اور نہ ہی اس کا سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہیئے۔

ایک انٹرویو کے دوران نتن گڈکری نے کہا کہ وہ نہ تو کسی عہدے کے دعویدار ہیں اور نہ ہی وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی بھاری اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم کے طور پر واپسی ہوگی اور اس بار انہیں 2014 کے عام انتخاب کے مقابلے زیادہ اکثریت ملے گی۔

نتن گڈکری نے کہا،'پاکستان کے خلاف فضائیہ کی کارروائی کو انتخاب سے نہیں جوڑا جاناچاہیئے اور نہ ہی کسی کو اس کا سہرا لینا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیش کو اس پر کوئی شک ہے تو یہ ان کی پریشانی ہے۔

انہوں نے کہا،'لیکن میں ان سے گزارش کروں گا کہ اس پر سیاست نہیں کرنا چاہیئے۔'

ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ الیکشن کے بعد حکومت سازی کے لیے دیگر پارٹیوں کی ضرورت پڑنے پر نتن گڈکری کو اگلے وزیر اعظم کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا،'نہ تو میری خواہش ہے اور نہ ہی آر ایس ایس کا کوئی پلان۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔میرے بیان کو میڈیا میں الگ طریقے سے پیش کیا گیا،آپ یوٹیوب پر میرے بیان سن سکتے ہیں۔میں نے ایسا کبھی نہیں کہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details