اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نشنک کی بیٹی کا قابل ستائش کارنامہ - hrd minist

مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک کی بیٹی آروشی نشنک نے کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کی وجہ سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کا صحیح استعمال کرتے ہوئے گھر پر ہی کھادی کے ماسک تیارکئے اور اپنے ملازمین میں تقسیم کئے ۔

نشنک کی بیٹی کا قابل ستائش کارنامہ
نشنک کی بیٹی کا قابل ستائش کارنامہ

By

Published : Apr 9, 2020, 9:53 PM IST

نشنک نے نامور ہندوستانی کلاسیکی رقاصہ، ماہرِ ماحولیات، فلم ساز اور سماجی کارکن محترمہ آروشی لاک ڈاؤن کے دوران کس طرح سے وقت گزار رہی ہیں، اس کی معلومات ٹوئٹر پر شیئر کی

انہوں نے کہا’’ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ میری بیٹی آروشی گھر میں کھادی کے ماسک تیار کر کے اپنے اسٹاف کے ملازمین کو تقسیم کر رہی ہے اور ان کو ان کورونا وائرس سے بچنے کیلئے متحرک بھی کر رہی ہے‘‘ ۔

نشنک کی بیٹی کا قابل ستائش کارنامہ

آروشی نے گنگا ندی کی زمین پر آنے کی کہانی پر مبنی ’ گنگا اوتارن ‘ اور صوفیانہ شاستریہ كتھك نریتہ ’ سجدہ‘ جیسے کمپوزیشن کی کوریوگرافی کی ہے ۔

انہیں 2017 میں اتراکھنڈ گورو ایوارڈ اور 2018 میں اتراکھنڈ گورو سمان ایوارڈ بھی ملا ہے ۔

انہوں نے 2018 میں اپنی پہلی علاقائی فلم ’ میجر نرالا‘ بنائی جو مسٹر ’ نشنک ‘ کے لکھے ناول پر مبنی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details