مرکز کی عرضی کو اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے خارج کر دیا تھا اور کہا تھا کہ چاروں مجرمین کو الگ الگ پھانسی نہیں دی جاسکتی ہے، جس کے بعد مرکز نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
گزشتہ روز صدر رام ناتھ کووند کی جانب سے اس کیس کے ایک مجرم پون کمار گپتا کی رحم کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا، جس کے بعد سبھی مجرمین کو حاصل قانونی اختیارات ختم ہوگئے، اور اب ان کے پاس قانونی چارہ جوئی کے لیے کوئی اختیارات نہیں ہیں۔