بہادری، ممتاز خدمت اور قابل تحسین شراکت کے لئے 946 پولیس اہلکاروں کو یوم جمہوریت کے موقع پر پولیس میڈل سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. جن میں سے دو کو صدر کے بہاری کے میڈل سے نوازا جائے گا۔
بہادری کے لئے صدر کے دونوں ہی میڈل بعد از مرگ دیئے جارہے ہیں۔ ان میڈلوں کے لئے جھارکھنڈ پولیس کے آنجہانی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بنوا اوراوں کو اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے آنجہانی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر موہن لال کو منتخب کیا گیا ہے۔
مجموعی 946 تمغوں میں سے دو بہادری کے لئے صدر کے پولیس میڈل، 205 کو بہادری کے لئے پولیس میڈل، 89 ممتاز خدمات کے لئے صدر کے پولیس میڈل اور 650 قابل تحسین شراکت کے لئے پولیس میڈل ہیں۔