اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

’القاعدہ کے مزید شدت پسندوں کی گرفتاری ممکن‘

قومی تفتیشی ایجنسی نے کہا کہ القاعدہ شدت پسند تنظیم کے مزید اراکین پکڑے جائیں گے، ایجنسی نے سنیچر کو نو شدت پسندوں کو گرفتار کیا تھا جن میں سے تین کیرالہ اور چھ مغربی بنگال کے ہیں۔

nia
قومی تفتیشی ایجنسی

By

Published : Sep 20, 2020, 10:31 PM IST

این آئی اے نے گرفتار شدت پسندوں کو حراست میں دیئے جانے کی درخواست کرتے ہوئے عدالت کو اتوار کو بتایا کہ شدت پسندوں کے اس گروپ کے دس سے زیادہ دیگر اراکین کی شناخت کرلی گئی ہے۔

اس گروپ کے تمام لوگ بنگلہ بولتے ہیں، انکا ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ ہے، اس نے بتایا کہ اس گروپ کے مزید لوگوں کا پتہ چلا ہے لیکن فی الحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ کیرالہ سے گرفتار تین شدت پسندوں میں سے دو کو پوچھ گچھ کے لئے آج دوپہر نئی دہلی لے جایا گیا، شدت پسند منگل تک ایجنسی کی حراست میں ہیں۔

خیال رہے کہ ایجنسی نے کل ایک ساتھ چھاپے مارکر نو شدت پسندوں کو سنیچر کی صبح سویرے گرفتار کیا تھا، ان کے پاس سے بڑی تعداد میں جدید ہتھیار، قابل اعتراض دستاویز، جہادی ادب، سیکورٹی جیکٹ، ڈیجیٹل ڈیوائس وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں۔

ان کا پورے ملک کے سرکاری اداروں اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا، تمام شدت پسندوں کو پاکستان میں واقع القاعدہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ہندستان پر بڑے حملے کے لیے تیار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details