اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیوزی لینڈ نے کیا آئی پی ایل کی میزبانی کی خبروں کو مسترد

نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے جمعرات کے روز انڈین پریمیر لیگ 2020 کی میزبانی کی خبر کو محض قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

By

Published : Jul 9, 2020, 10:32 PM IST

نیوزی لینڈ نے کیا آئی پی ایل کی میزبانی کی خبروں کو مسترد
نیوزی لینڈ نے کیا آئی پی ایل کی میزبانی کی خبروں کو مسترد

این زیڈ سی کے ترجمان رچرڈ بک نے کہا کہ بورڈ نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ آئی پی ایل -13 ایونٹ کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کا انعقاد رواں سال 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن کووڈ 19 وبا کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے کیا آئی پی ایل کی میزبانی کی خبروں کو مسترد

ریڈیو نیوزی لینڈ نے بک کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ رپورٹ محض قیاس آرائی ہے۔ ہم نے آئی پی ایل ایونٹ کے حوالے سے کوئی پیش کش نہیں کی ہے۔ بک کا بیان بی سی سی آئی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے کسی دوسرے ملک میں ہونے کے امکان پر غور کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ تیسرا ملک ہے جہاں اس سال کے آئی پی ایل کا ایونٹ ممکن ہوسکتا ہے۔

بی سی سی آئی آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی آئی پی ایل کا انعقاد بیرون ملک کیا گیا تھا جب اس کا انعقاد 2009 میں جنوبی افریقہ اور 2014 میں متحدہ عرب امارات میں بھارت میں عام انتخابات کے پیش نظر ہوا تھا۔ متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کے کچھ افتتاحی میچز ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details