مہاراشٹر حکومت نے آج اتوار کو جاریہ لاک ڈاؤن کے دوران بتدریج آسانیاں فراہم کرنے والے اقدامات کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق، ممبئی میں کوئی مضافاتی یا میٹرو ٹرینیں نہیں چلیں گی اور یکم جون سے رات 9 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان رات کے کرفیو کا تسلسل 30 جون تک جاری رہے گا اور لازمی خدمات کے علاوہ ، 'کنٹینمنٹ زونز' میں مکمل لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
رہنماء خطوط کے مطابق ، 65 سال سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں ، حاملہ خواتین اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں اور بیمار افراد کو ، ضروری یا طبی خدمات کے حصول کے علاوہ گھر پر ہی رہنا ہو گا۔
مہاراشڑا میں یکم جون سے جاری پانچویں لاک ڈاؤن کے لیے نئی ہدایتیں جاری گائیڈ لائنز میں مزید کہا گیا ہے کہ ’کنٹینٹ زون‘ کسی بھی ہاؤسنگ کالونی سے لے کر کچی آبادی ، ایک عمارت ، گلی ، گاؤں ، پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار ، وغیرہ تک کے علاقہ کا تعین اور وضاحت متعلقہ مقامی حکام کریں گے۔
ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کی میونسپل کارپوریشنوں ، اور پونے ، شولا پور ، اورنگ آباد ، مالیگاؤں ، ناسک ، ڈھولے ، جلگاؤں ، اکولہ ، امراوتی اور ناگپور کی میونسپل کارپوریشنوں میں ، کنٹینمنٹ زونز کو چھوڑ کر اضافی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔
اسی مناسبت سے ، 3 جون سے ، محدود وقفہ کے لیے انفردی طور پر جسمانی ورزش کے لیے کھیل کے میدانوں ، ساحل سمندر ، اور کھلی جگہوں پر پیدل سفر ، ٹہلنا ، سائیکلنگ جیسے بیرونی انفرادی جسمانی سرگرمیوں کا خاص طور پر مشورہ دیا گیا ہے ۔ کیونکہ اس سے خود بخود جسمانی فاصلے کو یقینی طور پر برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
پلمبروں، الیکٹریشنوں ،گیریج ، موٹر ورکشاپ، کیڑے مار ادویات کی دوکانیں میں پہلے سے وقت لے کر ماسک اور سینیٹائزر والے ماہر ٹیکنیشن کی خدمات حاصل ہوں گی۔
ہنگامی خدمات میں شامل تمام سرکاری محکموں کو موجودہ ملازمین کی تعداد 5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد یا 15 ملازمین میں سے جو بھی زیادہ ہو اس میں اضافہ کرنے کی اجازت ہوگی۔
5 جون سے ، بازاروں اور شاپنگ پلازوں کے سوا تمام بازار اور دکانیں جفت اور طاق تاریخوں کے مطابق سڑک کے ایک جانب اور دوسرے دن دوسری طرف کی صرف صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔
ایک ڈرائیور اور دو راہگیروں کے ساتھ ٹیکسیوں ، چار پہیوں والی سواریوں اور آٹورکشاوں میں لوگوں کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی جبکہ دو پہیوں والے موٹر سائکلوں وغیرہ پر صرف ایک سواری کی اجازت ہو گی ۔پر کسی سواری پر سوار ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
8 جون سے ، تمام نجی دفاتر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ 10 فیصد عملے کے ساتھ دوبارہ کام کرسکتے ہیں۔ بیرونی اضلاع بس کا سفر 50 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ دوبارہ کھل جائے گا ، جبکہ اندونی ضلع بس سفر ممنوع ہے۔
اس کے علاوہ اسکول سے لے کر یونیورسٹیوں اور نجی اداروں کے تمام تعلیمی اداروں ، بین الاقوامی پروازوں کے علاوہ سینٹر ، میٹرو ریل ، ٹرینوں کے ذریعہ مسافروں کی نقل و حرکت اور گھریلو ہوائی سفر پر ، سوائے خصوصی احکامات یا اجازت کے ، ان پر پابندی عائد رہے ہوگی۔
حکومت کی طرف سے جاری اس 12 صفحات پر مشتمل گائیڈ لائن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سینما گھر ، تھیٹر ، جم ، سوئمنگ پول ، تفریحی پارکس ، آڈیٹوریم ، بار ، تمام قسم کے عوامی کام ، تمام مذہبی مقامات یا اجتماعات ، سیلون ، اسپاس یا سیلون ، مالز ، ہوٹلوں ، ریستوراں ، وغیرہ کو " # مشن بیگن اگین "کے تحت اجازت نہیں ہوگی اور پابندی عائد رہے گی۔