اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'نئی تعلیمی پالیسی سے خود انحصار بھارت کی تعمیر ہوگی'

پروفیسر ڈاکٹر تیندرپال نے کہا ہے کہ 'نئی تعلیمی پالیسی میں بھارتی زبانوں اور ثقافت کو بھی فروغ دینے کی بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا گیا ہے، جس سے توقع کی جاتی ہے کہ تعلیم کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئے گی'۔

new education policy
نئی تعلیمی پالیسی خود انحصار ہندوستان کی تعمیر ہوگی: ماہرین تعلیم

By

Published : Aug 24, 2020, 8:00 AM IST

ممتاز ماہرین تعلیم نے کہا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ سے نہ صرف ملک میں اعلی تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ اس سے مسابقت میں بھی اضافہ ہوگا اور خود انحصار بھارت کی تعمیر بھی ہوگی۔ متعدد ماہرین تعلیم نے اس رائے کا اظہار پریس انفارمیشن بیوروکولکاتہ کے زیر اہتمام ایک ویبینار میں کیا۔

ویبینار میں سابق ماہر تعلیم جگ موہن سنگھ راجپوت، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور پی جی پٹرولیم اینڈ انرجی یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کے ڈین کے جی سریش اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے پروفیسرز سمیت متعدد ماہرین تعلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔



چک موہن سنگھ راجپوت نے کہا کہ 'نئی تعلیمی پالیسی نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ اور اسکول اور کالج کے پورے نظام تعلیم کے لئے فائدہ مند ہوگی۔ اس سے اعلیٰ تعلیم اور سب کی مجموعی ترقی کے معیار میں بھی بہتری آئے گی اور ملک کی معاشی ترقی بھی ہوگی'۔



پروفیسر ڈاکٹر تیندرپال نے کہا کہ 'نئی تعلیمی پالیسی طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت میں مدد فراہم کرے گی اور مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی'۔

کرشن رائے نے کہا کہ 'نئی تعلیمی پالیسی خود انحصار بھارت اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت بنانے کے تصور میں مددگار ثابت ہوگی اور ملک کے تعلیمی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔



علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرزا اسمر بیگ نے کہا کہ 'نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعے طلبہ ملٹیپل انٹری اور ایگزٹ کے ذریعے آئی آئی ٹی آئی ایم کی مساوی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ ویبینار کی نظامت سی آئی ڈی کولکاتہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمراٹ بندوپادھیائے نے کی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details