اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی حکومت کے پہلے دن نئی تعلیمی پالیسی کا مسودہ پیش - نئی تعلیمی پالیسی کا مسودہ پیش

نریندرمودی حکومت کی دوسری میعادکار کے پہلے ہی دن نئی ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ جمعہ کو پیش کیا گیا۔

مودی

By

Published : May 31, 2019, 11:20 PM IST

نئی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے معروف خلائی سائنس داں کے کستوری رنگن کی صدارت میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے فروغ انسانی وسائل کے نئے وزیررامیشور پوکھریال نشنک کو اپنی رپورٹ پیش کی۔

ڈاکٹر کستوری رنگن نے مسٹر نشنک کے حلف لینے کے بعد انکے دفتر میں یہ رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت سنجے شام راؤ دھترے کے علاوہ اعلی تعلیم کے سکریٹری سبرامنین اور اسکولی تعلیم کی سکریٹری رینا رے بھی موجود تھیں۔

رپورٹ میں قومی تعلیمی کمیشن اور نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن تشکیل دینے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسلیشن اور کلاسیکی زبانوں کے فروغ کے لیے بھی ایک ادارہ قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں مودی حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی بنانے کا اعلان کیاتھا لیکن پانچ سال میں وہ اسے تیار نہیں کرسکی ۔کابینہ کے سابق سکریٹری ٹی ایس آر سبرامنین کی کمیٹی نے ایک تجویز پیش کی تھی لیکن حکومت سے اختلاف ہونے کے بعد کستوری رنگن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details