اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیپال نے سرحدی علاقے میں ہیلی پیڈ تیار کیا

نیپال نے بھارت کے علاقے مالپا میں دریائے کالی کے قریب اپنا ایک ہیلی پیڈ تعمیرکرانے کے ساتھ ساتھ وہاں پر عارضی ٹن شیڈ بھی تعمیر کرا رہا ہے۔

nepal-established-a-helipad-in-malpa-which-is-part-of-india
نیپال نے سرحدی علاقے میں ہیلی پیڈ تیار کیا

By

Published : Jun 24, 2020, 10:27 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پتورا گڑھ میں دھارچولہ سے متصل سرحدوں پر نیپال نے بھی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، نیپال نے بھارتی علاقے مالپا میں دریائے کالی کے قریب ہیلی پیڈ تیار کیا ہے، اس کے علاوہ وہاں پر عارضی ٹن شیڈ کو بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔

نیپال نے سرحدی علاقے میں ہیلی پیڈ تیار کیا

ذرائع کے مطابق نیپال بھارت پر اپنے انحصار کو ختم کرنے کے لیے دارچولا سے تنکر تک پیادہ راستے کی تعمیر کرا رہا ہے، جس میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے عارضی ٹن شیڈ بھی تعمیر کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیپال اپنے نقشے میں بھارتی علاقوں کو شامل کرنے کے بعد بھارتی سرحد پر سیکیورٹی فورسیز کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپال اپنے اعلی ہمالیائی علاقوں کے لیے فٹ پاتھ بھی تعمیر کر رہا ہے اور راستے بنانے والے ملازمین کے لئے یہ ٹن شیڈ تعمیر کیے جارہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ نیپال کے اعلی ہمالیائی خطوں کی طرف ہجرت کرنے والے لوگ مکمل طور پر بھارت پر منحصر ہوتے ہیں کیونکہ یہ لوگ ابھی تک دھارچولہ سے ہوتے ہوئے ہجرت کرتے آرہے ہیں۔اب نیپال اپنے علاقے میں پیادہ راستے کی تعمیر کرا رہا ہے تاکہ بھارت پر سے اس کا انحصار ختم کیا جاسکے۔

دوسری جانب ہندوستانی سکیورٹی ایجنسیوں نے نیپال میں ہونے والی سرگرمیوں کے پیش نظر گشت میں اضافہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details