اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نتیش کمار، این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے رہنما منتخب

بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت سازی کا عمل اب آخری مرحلے میں ہے۔ پٹنہ میں آج این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ موجود رہے۔

نتیش کمار کی رہائش گاہ پر این ڈی کی کا اجلاس آج
نتیش کمار کی رہائش گاہ پر این ڈی کی کا اجلاس آج

By

Published : Nov 15, 2020, 7:16 AM IST

Updated : Nov 15, 2020, 2:17 PM IST

آج قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا ایک اہم اجلاس پٹنہ میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی نتیش کمار کو قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیااس میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی موجود رہے۔

فیس بک پوسٹ کے ذریعہ یہ معلومات دیتے ہوئے بہار میں بی جے پی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے کہا آئندہ کل دوپہر 12:30 بجے وزیر اعلی نتیش کمار کی رہائش گاہ پر این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوگی، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس بطور سپروائزر بھی موجود ہوں گے، ریاستی بی جے پی بہار ان کا خیر مقدم کرتا ہے۔'

نتیش کمار، این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے رہنما منتخب

این ڈی اے اجلاس سے قبل چار اتحادی جماعتوں یعنی جے ڈی یو، بی جے پی، ہندوستانی عوام مورچہ اور وی آئی پی قانون ساز پارٹیوں کی علیحدہ علیحدہ میٹنگ ہوگی، اس اجلاس میں این ڈی اے کے ممکنہ رہنماؤں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ان کی سربراہی میں حکومت سازی کے لیے گورنر کے حوالے کیے جانے والے خط تیار کیے جائیں گے، مشترکہ اجلاس کے بعد چاروں جماعتیں گورنر کو حمایتی خط بھیجیں گی۔

اس کے ساتھ ہی این ڈی اے گورنر کے سامنے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرے گی، قانونی طور پر اس کے بعد گورنر این ڈی اے کے رہنما کو حکومت بنانے کے لیے مدعو کریں گے۔ پھر ان کی خواہش کے مطابق تاریخ اور وقت طے ہوجائیں گے اور حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ قیاس آرائی ہے کہ تقریب حلف برداری 16 نومبر کو ہوسکتی ہے۔

Last Updated : Nov 15, 2020, 2:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details