اردو

urdu

معیشت کو سنبھالنے میں این ڈی اے حکومت ناکام: چدمبرم

سابق وزیرخزانہ اور کانگریس پارٹی کے قدآور رہنما پی چدم برم نے ملک کی گرتی معیشت کے تعلق سے کہا کہ مودی سرکار ایک 'لاچار ڈاکٹر' کی طرح ہے جو مریض کی بیماری کی تشخیص کرنے میں ناکام رہی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن طنز کرتے ہوئے کہا کہ' وہ مریض کاعلاج کرنے کے بجائے'اچھے دن آلے والے ہیں' کا نعرہ لگانے میں مصروف ہیں'۔

By

Published : Feb 8, 2020, 5:03 PM IST

Published : Feb 8, 2020, 5:03 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:49 PM IST

معیشت کو سنبھالنے میں این ڈی اے حکومت نااہل
معیشت کو سنبھالنے میں این ڈی اے حکومت نااہل

کانگریس پارٹی کے سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے مرکزی حکومت کے عام بجٹ 2020 پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت گرتی معیشت کو سنبھالنے میں پورے طرح لاچار اور نا اہل ثابت ہوئی ہے'۔

معیشت کو سنبھالنے میں این ڈی اے حکومت نااہل
پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام میں مرکزی بجٹ 2020 پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی چدمبرم نے مرکزی حکومت پر ہٹ دھرمی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ'مودی حکومت ایک ایسے لاچار ڈاکٹر کی طرح ہے جو مریض کی بیماری کی تشخیص کرنے اور ان کا موثر علاج کرنے میں ناکام رہی'۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جنہوں نے اس بیماری کی صحیح تشخیص کی، انہیں حکومت سے جانے کی اجازت دی گئی۔ مرض کی تشخیص کرنے سے یہ ڈاکٹر بے بس ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی اسمبلی انتخابات کا لائیو کوریج

انہوں نے مزید کہا کہ' کم سے کم ڈاکٹر کو اپنی غلطی کا احساس ہونا چاہئے۔ اور اس تعلق سے یہ کہنا چاہئے کہ کیا ڈاکٹر منموہن سنگھ آکر ہمیں مشورہ دیں گے؟

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details