فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آرٹی) کو کتابوں میں تبدیلی کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی نئے نصاب تیارے کرنے کی بات کہی ہے، اور کہا ہے کہ نئے فریم ورک کا مسودہ دسمبر تک تیار ہوجائے گا۔
ممکن ہے کہ نیا نصاب آئندہ برس مارچ تک تیار ہوجائے گا، وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 'اسکول کی تعلیم کے لیے نیا نصاب تیار کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے، این سی ای آر ٹی سے توقع کی جائے گی کہ وہ نئے نصاب کے مطابق کتابوں میں ضروری تبدیلیاں کریں گے، اسکول کی تعلیم کے لیے ماہرین سے اس عمل کی شروعات کریں گے، اور دسمبر 2020 تک عبوری رپورٹ دیں گے، امکان ہے کہ نیا نصاب مارچ 2021 تک تیار ہوجائے گا'۔
وزارت نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کو ہدایت کی ہے کہ درسی کتب میں تبدیلی کرتے ہوئے،یہ بات ذہن نشیں ہو کہ اس میں حقائق کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں درج ہو، اس نے کہا ہے کہ درسی کتب میں کتابی متن کو نکال کر، تخلیقی سوچ، زندگی کی مہارت، بھارتی ثقافت، آرٹ اور دیگر چیزوں جیسے اضافی چیزوں کو ان میں شامل کیا جائے'۔