اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مخبری کے شبہ میں نکسلی کمانڈر کا قتل - Chattisgarh

گزشتہ دنوں پولیس نکسلی مڈبھیڑمیں ماؤنواز گڈی کے مارے جانے کے بعد منگل پر پولیس مخبری کا الزام لگا تھا۔

Naxal commander killed by himself group

By

Published : Jun 17, 2019, 3:24 PM IST

چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑا میں نکسلیوں نے اپنے ہی ایک کمانڈر کو پولیس مخبری کے شبہ میں قتل کردیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک پلو نے بتایا کہ ہلاک شدہ نکسلی کمانڈر منگل جو ہیرولی میلیشیا پلاٹون کمانڈر تھا اور طویل عرصے سے نکسلیوں کے لیے کام کررہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پولیس نکسلی مڈبھیڑمیں ماؤنواز گڈی کے مارے جانے کے بعد منگل پر پولیس مخبری کا الزام لگا تھا۔

کل شام نکسلی گرام پلی کے جنگل سے تین لوگوں کو اغوا کرکےلےگئے تھے،جن میں منگل بھی شامل تھا۔اس کے بعد نکسلیوں نے رات میں منگل کوقتل کردیا۔

پلو نے بتایا کہ نکسلی منگل سنہ 2008 سے تنظیم میں کام کررہاتھا۔ وہ جن ملیشیا کا کمانڈر تھا اور اس پر ایک لاکھ کا انعام تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details