اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ناٹو کا افغانستان میں تین دن کی جنگ بندی کا خیر مقدم - Afghanistan

ناٹو کے سکرٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ اور افغانستان میں مفاہمت کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندےزلمے خلیل زاد نے افغانستان میں تین دن کی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امن کی راہ نکلنی چاہئے۔

ناٹو کا افغانستان میں تین دن کی جنگ بندی کا خیر مقدم
ناٹو کا افغانستان میں تین دن کی جنگ بندی کا خیر مقدم

By

Published : May 24, 2020, 7:44 PM IST

مسٹر اسٹولٹن برگ نے ہفتہ کو ٹوئٹ کرکے کہا عید کے موقع پر تین دن کی جنگ بندی پرافغانستان حکومت اور طالبان کے بیانات کا میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ تمام فریقوں کو امن کے لئے اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔

ناٹو افغانستان کی طویل مدتی سلامتی کے لئے مصروف عمل ہے اس دوران امریکہ کے خصوصی نمائندے خیل زاد نے کہا کہ امن کے لئے اس موقع کو نہیں گنوانا چاہئے۔ امریکہ اس میں مدد کرے گا۔

ناٹو کا افغانستان میں تین دن کی جنگ بندی کا خیر مقدم

مسٹر خلیل زاد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دیگر مثبت اقدامات پر فوری طور پر عمل کرنا چاہئے، مثلا دونوں پارٹیوں کی جانب سے امریکہ طالبان کے معاہدے کے تناظر میں باقی قیدیوں کی رہائی، تشدد میں کمی لانا، اور انٹر-افغان مذاکرات کے آغاز کے لئے ایک نئی تاریخ رکھنی چاہئے۔

انہوں نے کہا یہ قدم امن عمل میں تیزی لانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد تنظیم طالبان نے ہفتہ کو عید الفطر کے موقع پر افغانستان میں تین دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن کی پیشکش میں توسیع کر رہی ہے اور انہوں نے افغان قومی دفاع سیکورٹی فورسز کو اتوار کو مؤثر ہونے والے اس جنگ بندی پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details