اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دربھنگہ میں قومی لوک عدالت کا قیام - darghanga news

بہار کے ضلع دربھگنہ میں لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے دربھنگہ ، بینی پور اور بیرول کورٹ احاطہ میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔

دربھنگہ میں قومی لوک عدالت کا قیام
دربھنگہ میں قومی لوک عدالت کا قیام

By

Published : Feb 8, 2020, 2:57 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:27 PM IST

اس عدالت کا افتتاح دربھنگہ ضلع جج راجکمار سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر دربھنگہ سول کورٹ کے دیگر جوڈیشیل افسران اور دربھنگہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سکریٹری بھی موجود تھے۔

لوک عدالت میں صلح کی بنیاد پر کئی مقدمات کو خارج کیا گیا۔ ضلع جج و ضلع لیگل سروس اٹھارٹی کے چیئرمین راج کمار سنگھ کی جانب سے لوک عدالت کے موقع پر کل 19 بنچ تشکیل دی گئی۔

دربھنگہ میں قومی لوک عدالت کا قیام

ان بنچوں میں دربھنگہ سول کورٹ میں 12 بنچ ، بینی پور میں 04 بنچ اور بیرول کورٹ احاطہ میں، 03 بنچ بنائے گئے ہیں، ان سبھی بنچ میں جوڈیشل افسران اور تعاون کے لئے وکلاء کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع لیگل سروس اٹھاریٹی کے چیرمین و ضلع جج راج کمار سنگھ نے کہا کہ اس لوک عدالت میں کئے گئے فیصلے کی اپیل نہیں ہوتی۔ یہاں بغیر فیس کے مقدمے کا تصفیہ کیا جاتا ہے ایسے موقع کا عوام کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details