اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نریندر مودی نے عوام کا شکریہ ادا کیا - modi twitter

مرکزی حکومت میں اپنی دوسری میعاد کے ایک برس مکمل ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ پر ملک کی 130 کروڑ آبادی کا شکریہ ادا کیا۔

نریندر مودی
نریندر مودی

By

Published : May 30, 2020, 12:08 PM IST

آج ہی کے دن 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں تاریخی جیت درج کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار مرکز میں اقتدار حاصل کر کے اور نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا۔

اپنی دوسری میعاد کے ایک برس مکمل ہونے پر وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کر کے تمام بھارتیوں کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'آج سے ایک برس قبل بھارتی جمہوریت کی تاریخ میں ایک نیا سنہری باب شامل کیا گیا تھا۔ میں اس خط کے ذریعہ آپ کا شکریہ ادا کرنے نیز آپ سب کا آشیرواد لینے آیا ہوں۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ انہوں نے ایک آڈیو کلپ بھی ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'ہم آگے بڑھیں گے، ہم ترقی کی راہ پر دوڑیں گے ہم فتح یاب ہوں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details