اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی آئی ڈی کا غلط استعمال کرنے کا الزام - تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی)

ٹی ڈی پی کے حامی کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹ کے لئے گرفتار کرنے کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے حکمران وائی ایس آر سی پی پر سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ 'حکومت ایسی گرفتاریوں میں سی آئی ڈی کا غلط استعمال کررہی ہے'

nara lokesh accuses jagan govt of misusing cid to arrest tdp supporters
سی آئی ڈی کے غلط استعمال کرنے کا الزام

By

Published : Jun 24, 2020, 3:21 PM IST

تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے جگن حکومت پر تلگودیشم کے حامیوں کی گرفتاری کے لئے سی آئی ڈی کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

نارا لوکیش نے وائی ایس آر سی پی حکومت پر الزام لگایا کہ 'سوشل میڈیا پر مبینہ پوسٹز پر ٹی ڈی پی کے حامیوں کو غلط اور غیر مصدقہ طور پر الزام عائد کیا جارہا ہے'۔

تلگودیشم کے حامیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے لوکیش نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'جب وائی ایس آر سی پی ریت کے وسائل کو لوٹنے کے لئے اپنا سر اٹھا رہی تھی تب سی ای ڈی کہاں تھی؟'

انہوں نے کہا ہے کہ 'وہاں کوئی سی آئی ڈی نہیں تھی جب مکانات کے مقامات کے لئے اراضی کے حصول میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہورہی تھی۔ اس کے علاوہ جب شراب پر ٹیکس کی وصولی عروج پر تھی، تو سی آئی ڈی نہیں تھی'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'ریاست میں بہت ساری بدعنوانیاں ہو رہی ہیں۔ اس پر سی آئی ڈی کچھ بھی نہیں کررہی ہے، لیکن اسی سی آئی ڈی نے ٹی ڈی پی کے حامیوں کی آدھی رات کو گرفتار کرلیا'۔

لوکیش نے مزید کہا ہے کہ 'پارٹی کے حامیوں کرشنا اور کشور کو بار بار ہراساں کیا جارہا ہے'۔

واضح رہے کہ آندھراپردیش سی آئی ڈی پولیس نے ٹی ڈی پی کے حامی نالڈا کشور کے خلاف سوشل میڈیا پر وائی ایس آر جمارعت کو سرکاری عہدوں کے سلسلے میں اقرباپروری کا الزام لگانے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details