آندھرا پردیش حزب اختلاف کے رہنما اور تلگو دیشم پارٹی کے صدر، نارا چندربابو نائیڈو نے، ریاست کے اعلی پولیس افسر کو ایک اور خط لکھا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈی گوتم سوانگ کو نائیڈو نے خط لکھا۔ انھوں نے کہا ریاست میں"آرٹیکل 19 (1) (a) کی ضمانت کے مطابق آزادی اور اظہار رائے پر مستقل حملہ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن رہنما کی حیثیت سے، میرا فرض ہے کہ مناسب کارروائی کےلیےاس طرح کے غیر جمہوری اقدامات کو آپ کے نوٹس میں لاؤں ،"
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ، نائیڈو نے دعوی کیا کہ بھارت میں کہیں بھی پولیس اہلکاروں پر درج ہونے والے سب سے زیادہ واقعات آندھراپردیش میں ہے۔
انہوں نے دعوی کیا ، "بھارت بھر میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درج 4،068 کیسز میں سے 1681 (41 فیصد) صرف آندھرا پردیش میں درج ہوئے۔ یہ تعداد آج کے آندھراپردیش میں پولیس کارگردگی کی عکاسی کرتی ہے۔"