نائیڈو نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر انڈین فورن سروس (آئی ایف ایس) کے 2018بیچ کے ٹرینی حکام کو غیرملکی سروس کو اپنا کیریر بنانے کیلئے نیک خواہشات دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ یہ سروس انہیں بھارت کی عظیم تہذیب، ثقافتی خوشحالی اور یہاں ترقی کے لامحدود امکانات سے دنیا کو واقف کرانے کا موقع فراہم کرے گی۔
سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے کوشش جاری رکھیں
نائب صدر ایم ونکیانائیڈو نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت حاصل کرنے کے لیے مثبت کوشش جاری رکھنے اور مختلف ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
نائب صدر ایم ونکیانائیڈو
انہوں نے کہاکہ 'نوجوان سفارتکار مستقبل کے ترجمان اور دنیا کو بھارت کی ترقی کی کہانی سے واقف کرانے کاذریعہ ہیں، جو آئندہ برسوں میں بھارت اور پوری دنیا کے ممالک کے درمیان احترام، خوشحالی، سمجھ اور مشترکہ ترقی کا پل تعمیر کریں گے۔