ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی مشہور و معروف سماجی، تعلیمی اور ادبی شخصیت مرحوم سید محمد خواجہ یونس کی یاد میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیاہے۔
ضلع بارہ بنکی کے بیگم گنج واقع ارم کانونٹ میں تعمیر فاؤنڈیشن کی جانب سے اس مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔
اس مشاعرہ میں دور دراز سے آنے والے اور مقامی شعراؤں نےاپنے کلام سے تمام سامعین کا دل جیت لیا۔
مشاعرہ میں شریک فیض خلیلہ بادی، واصف فاروقی، شاہد جمالی، ڈاکٹر ایاز، شاعرہ آئشہ و دیگر تمام شعرا ؤں نے اپنے کلام پیش کئے۔
ویڈیو دیکھیں،مرحوم خواجہ یونس کی یاد میں مشاعرہ کا اہتمام مشاعرہ کی صدارت بارہ بنکی مشہور ادبی شخصیت جلیل یار خاں نے کی۔ اور نظامت کے فرائض رضوان فاروقی نے انجام دیا۔
واضح رہےکہ مرحوم سید محمد خواجہ یونس نے بارہ بنکی کے تعلیمی حلقوں میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے بارہ بنکی اور لکھنؤ میں کئی تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی ہے اور اسےقایم کیا۔