اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممبئی لوکل ٹرینوں میں مسافرین کے لیے بیداری مہم

ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمنس جہاں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مسافرین سفر کرتے ہیں ریلوے پروٹیکشن فورس نے عوام کی حفاظت کی خاطر ایک مہینے کے بیداری کیمپ کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس کے جوان مسلسل اعلان کرتے نظر آرہے ہیں اور مسافرین کو ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کررہے ہیں۔ ممبئی کی لوکل ٹرینوں کو یہاں کی لائف لائن کہا جاتا ہے جہاں روزانہ ایک اندازے کے مطابق 70 لاکھ سے زائد افراد سفر کرتے ہیں۔

ممبئی لوکل ٹرینوں میں مسافرین کے لیے بیداری مہم

By

Published : Jul 25, 2019, 3:08 PM IST

اس اپیل کے دوران ریلوے پروٹیکشن فورس کے ادنی سے اعلی افسران سب ہی ان کی حفاظت کی خاطر بیداری مہم کے ذریعہ ان کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ تا کہ ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی جان کی حفاظت ہوسکے۔

دراصل پچھلے سال ٹرینوں حادثوں میں ہونے والی اموات کی تعداد چونکا دینے والی ہے جن میں سے اکثر اموات مسافرین کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ لوکل ٹرینوں میں روزانہ تقریباً 70 لاکھ لوگ روزانہ سفر کرتے ہیں اور اس بھیڑ کی وجہ سے روزانہ لوکل ٹرین سے 9 لوگوں کی موت ہوجاتی ہے۔ ریلوے نے چند قوانین بنائے ہیں جن پر عمل کرنے سے ان اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ان میں سب سے اہم قانون ہے مائی لیفٹ از مائی رائیٹ ۔ یعنی میرا داہنا ہی میرا بایاں ہے۔ یعنی مسافرین کو دائیں طرف سے سفر کرنا ہوگا تا کہ حادثات پر قابو پایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details