اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ری پبلک چینل کے سی ای او وکاس کھانچندانی گرفتار

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ ٹی آر پی بدعنوانی کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کرائم برانچ اب تک ری پبلک ٹی وی کے سی ای او وکاس کھانچندانی اور ڈسٹری بیوشن ہیڈ سمیت 13 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔

ریپبلک چینل کے سی ای او وکاس کھانچندانی گرفتار
ریپبلک چینل کے سی ای او وکاس کھانچندانی گرفتار

By

Published : Dec 13, 2020, 12:34 PM IST

ری پبلک ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وکاس کھانچندانی کو ٹی آر پی رِگنگ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کھانچندانی کو اتوار کی صبح ممبئی پولیس نے گرفتار کیا ہے، اس معاملے میں اب تک 13 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ممبئی پولیس نے اس معاملے میں 6 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا تھا اور ہنسا ریسرچ کے افسر نتن دیوکر کی شکایت کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ ممبئی پولیس نے نومبر میں یہاں ایک عدالت میں مبینہ ٹی آر پی بدعنوانی میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

پولیس کی کرائم انٹیلیجنس یونٹ (سی آئی یو) ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ (ٹی آر پی) مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کرائم برانچ اس سے قبل اس معاملے میں ری پبلک ٹی وی کے ڈسٹری بیوشن ہیڈ سمیت 12 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔

جعلی ٹی آر پی بدعنوانی کے معاملے کا گزشتہ مہینے اس وقت انکشاف ہوا تھا، جب ریٹنگ ایجنسی 'براڈکاسٹ آرڈیننس ریسرچ کونسل' (بی اے آر سی) نے 'ہنسا ریسرچ گروپ' کے ذریعہ ایک شکایت درج کی تھی جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کچھ ٹیلی ویژن چینلز نے ٹی آر پی کے اعداد و شمار میں خلط ملط کر رہے ہیں۔

ہنسا کو یہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ 'ناظرین کا ڈاٹا' ریکارڈ کرنے کے لیے پیمائش کا آلہ نصب کرے، آپ کو بتا دیں کہ اسی پیمائش کے آلے سے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کتنے ناظرین کون سا چینل دیکھ رہے ہیں اور کتنے وقت تک اس چینل کو دیکھا گیا۔

اس سے قبل پولیس ذرائع کے مطابق درجہ بندی میں خلط ملط کے معاملے میں کچھ ناظرین نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ری پبلک ٹی وی کو دیکھنے کے لیے ادائیگی کی گئی تھی، دوسری طرف ری پبلک ٹی وی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ ٹی آر پی بدعنوانی کیس کی ابتدائی تفتیش میں دو مقامی چینلز 'فَکت مراٹھی' اور 'باکس سنیما' کے نام کا انکشاف ہوا تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details