ممبئی کے علاقے ڈونگری میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ہے جس میں متعدد افراد کے پھنسے ہوئے ہیں۔
ممبئی میں بڑا حادثہ، تین منزلہ عمارت منہدم - ممبئی
بھارت کے معروف صنعتی شہر ممبئی میں منہدم ہونے والی اس عمارت میں ابتک پانچ افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
mumbai-four-storey-kesarbai-building-has-collapsed-in-dongri-more-than-40-people-are-feared-trapped
امدادی عملہ موقع پر ملبہ ہٹانے اور اس کے اندر پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ جائے حادثے کے پاس ہی آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایبولنسز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
چند روز قبل مانسون کی بارشوں سے ممبئی کے جن علاقوں پانی جمع ہوگیا تھا اسی میں ڈونگری کا علاقہ بھی شامل ہے، جہاں کئی بوسیدہ پرانی عمارتیں موجود ہیں۔
Last Updated : Jul 16, 2019, 5:57 PM IST